Results 1 to 10 of 12

Thread: اسے کہنا! قسم لے لو

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Jan 2013
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,031
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    4328 Thread(s)
    Rep Power
    251270

    Default اسے کہنا! قسم لے لو


    اسے کہنا!
    قسم لے لو تمہارے بعد

    کسی کا خواب دیکھا ہو
    کسی کو ہم نے چاہا ہو
    کسی کو ہم نے سوچا ہو
    کسی کی آرزو کی ہو
    کسی کی جستجو کی ہو
    کسی کی راہ دیکھی ہو

    اسے کہنا! قسم لے لو

    کسی کا قرب مانگا ہو
    کسی کو ساتھ رکھا ہو
    کسی سے آس رکھی ہو
    کوئی امید باندھی ہو
    کوئی دل میں اتارا ہو
    کوئی تم سے پیارا ہو

    اسے کہنا! قسم لے لو

    کوئی دل میں بسایا ہو
    کوئی اپنا بنایا ہو
    کوئی روٹھا ہو تو ہم نے
    اسے رو رو منایا ہو
    کسی کی یاد کا موسم
    میرے آنگن میں آیا ہو

    اسے کہنا! قسم لے لو

    کسی سے بات کرنے کو
    کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں
    کسی کی بے وفائی پر
    کبھی یہ نین برسے ہوں
    کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر
    تمھارے دکھ میں نہ روۓ
    تمہارے بعد اک پل بھی
    اگر جو چین سے سوۓ

    اسے کہنا! قسم لے لو

    کبھی جگنو، کبھی تارا
    کبھی ماہتاب دیکھا ہو
    اسے کہنا! قسم لے لو
    تمہارے بعد ہم نے جو
    کسی کا خواب دیکھا ہو

    قسم لے لو
    اسے کہنا! قسم لے لو
    Last edited by m_noor; 06-03-2013 at 05:36 PM.
    آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو.حضرت علی
    Visit my blog
    http://www.homeopathypakistan.blogspot.com

    MY PAGE ON FB
    www.facebook.comhomeo

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •